ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے نئی دہلی میں ایران کے سفیر غلام رضا انصاری سے ملاقات میں کہا کہ شام کے بارے میں ہندوستان کا موقف بالکل شفاف اور واضح ہے اور شام کے مسائل صرف اس کی سرحدوں کے اندر ہی حل ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان شام میں قیام امن کا خواہاں ہے اور اس ملک کے مسائل اس کی سرحدوں سے باہر حل نہیں ہونے چاہییں۔ایران نے سفیر غلام رضا انصاری نے بھی اس ملاقات میں علاقائي مسائل خاص طور پر افغانستان اور شام کے بارے میں ایران کے موقف کی وضاحت کی اور کہا کہ علاقے میں انتہا پسندی میں اضافہ علاقے کے تمام ملکوں کے نقصان میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲۱
13 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418986
ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے شام کے مسئلے کو داخلی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔